ڈاکے ، چوریاں:مزاحمت پر خاتون سمیت 2زخمی

ڈاکے ، چوریاں:مزاحمت پر خاتون سمیت 2زخمی

20موٹرسائیکلز، رکشہ، 39تولے زیور، لاکھوں کی ملکی وغیر ملکی کرنسی چوری

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 20موٹرسائیکلز، گاڑی ، رکشہ ، 39تولے زیور، لاکھوں روپے کی ملکی وغیر ملکی کرنسی سے محروم کردیاگیا، مزاحمت پر خاتون سمیت 2افرادکو زخمی کر دیا گیا، شہاب سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا، 2ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر زیورات اورنقدی لے جانی چاہی تو ثمینہ نے مزاحمت کی جسے ڈاکوئوں نے گولی مار کر زخمی کردیا، 3ڈاکو جاوید کے گھر سے 23تولے زیورات، ساڑھے 5لاکھ روپے اور 1440 پاؤنڈز لے اڑے ، 2ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر 18افراد سے نقدی چھین لی، اسرار،نعیم وغیرہ کے 20موٹرسائیکلز، زریاب کا رکشہ، فیصل کا 3تولے زیور اور نقدی، عمران کی دکان سے 1لاکھ 80ہزارروپے ، محمود کے 11مرغے اور مرغیاں، اسد کے 1لاکھ 70ہزارروپے ، ساڑھے 3تولے زیور چوری ہوگئے، ارسلان نے صدیق کی گاڑی ہتھیا لی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے، علاوہ ازیں پولیس نے قتل کیس کے 3ملزمان افتخار ، حیدر اور شہریار، منشیات فروش تاج بی بی، گلفراز، آصف، آفتاب اور بابر کو گرفتار کر کے 4کلو سے زائد چرس اور 10لٹر شراب، طاؤس، شبیر، واحد، فرحان اور ماجد سے 5پستول برآمد کر لیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں