چھتر کر لو ٹ میں چھاپہ ، ہاؤسنگ سو سائٹی کا مرکزی دفتر سیل

چھتر کر لو ٹ میں چھاپہ ، ہاؤسنگ سو سائٹی کا مرکزی دفتر سیل

علا قے میں غیر قانونی تعمیر ات کو بر داشت نہیں کیا جائیگا، اے سی انیل سعید

بھا رہ کہو ( شاکر ملک سے ) چھتر کر لو ٹ میں اے سی اسلا م آباد انیل سعید کا غیر قانو نی ہاؤسنگ سو سائٹی پر چھا پہ ، سو سائٹی کا مر کز ی دفتر سیل کردیا ،اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹر یٹ انیل سعید کی سر بر ا ہی میں چھتر ، کر لو ٹ کے علا قے میں چھا پہ ما را گیا ، جہا ں پر غیر قانونی طو ر پر پہاڑ کی کٹا ئی جاری تھی جس پر فو ری ایکشن لیتے ہوئے انیل سعید نے سو سائٹی کے دفتر کو سیل کر دیا جبکہ مو قع پر مو جو د گاڑیا ں دفعہ 144، کی خلاف ورزی پر بند کر دی گئیں ، اس موقع پر اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے رو ز نا مہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علا قے میں کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر ات کو بر داشت نہیں کیا جائیگا،قبضہ ما فیا کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں