2030 تک پاکستان کی توانائی 20 ہزار میگاواٹ ہوجائے گی

 2030 تک پاکستان کی توانائی 20 ہزار میگاواٹ ہوجائے گی

چین کے قابل تجدید توانائی کے منصوبے بہت مدد کرسکتے ہیں،چینی کمپنی

اسلام آ باد (خصوصی وقائع نگار ) چینی کمپنی نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان کی نئی توانائی 20000 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی ،چین کے قابل تجدید توانائی کے منصوبے اس مقصد کو حاصل کرنے میں بہت مدد کرسکتے ہیں، ایچ ڈی ای سی کی قابل تجدید توانائی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ای پی سی مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایل وی گوانگوا نے چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ مجموعی طور پر جامشورو منصوبہ پاکستان کو 168 ملین کلو واٹ(کے ڈبلیو ایچ ) سالانہ صاف توانائی فراہم کرے گا،یہ پہلا ونڈ پاور منصوبہ ہے جو پاکستان کی نئی بجلی کی قیمت کی پالیسی کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ، ایک اندازے کے مطابق 2030 تک پاکستان کی نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 20000 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی، پاکستان میں پاور چائنا کے چیف نمائندے یانگ جیانڈو کا خیال ہے کہ چین کے قابل تجدید توانائی کے منصوبے ، جیسے ونڈ اور شمسی توانائی کے منصوبے اس مقصد کو حاصل کرنے میں بہت مدد کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں