بغیر ادائیگی کھانا، 4پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی

بغیر ادائیگی کھانا، 4پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی

ایک اے ایس آئی اور 3کانسٹیبلز کو چارج شیٹ جاری، کلوز لائن کر دیا گیا ،سی پی او ٹھیلے والے کے پاس پہنچ گئے ، کھانے کے بل کی ادائیگی، معذرت کی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے )سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے بل ادا کئے بغیر کھانے کا سامان لینے کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، ٹھیلے والے کے پاس گئے ،کھانے کا بل ادا کیا اور پولیس اہلکاروں کے فعل پر معذرت کی، سی پی او احسن یونس نے بل ادا کئے بغیر کھانے کا سامان لینے والے اہلکاروں اے ایس آئی زاہد، کانسٹیبلز عثمان رضا، ارشد اور سجاد شاہ کو کلوز لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی، پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، سی پی او کا کہنا تھا اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں