وزیراعظم آزاد کشمیر کی سردار قیوم کے مزار پر حاضری

وزیراعظم آزاد کشمیر کی  سردار قیوم کے مزار پر حاضری

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی غازی آباد آمد، انہوں نے مجاہد اول سردار عبد القیوم خان کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد ،دھیر کوٹ (این این آئی) وزیراعظم کے ہمراہ دیوان علی چغتائی بھی تھے ، مزار پر حاضری کے بعد وہ سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد کی رہائش گاہ پہنچے ، جہاں سردار عتیق نے ان کا استقبال کیا۔ سردار عتیق سے ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں سردار عبد القیوم نیازی سے دھیر کوٹ ریسٹ ہائوس میں میجر لطیف خلیق اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ شجاعت خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،دریں اثنا وزیراعظم آزاد کشمیر سے کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے تحریک انصاف کے نو منتخب ممبران نے ملاقات کی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں