خسرہ اور روبیلا بیماری کی روک تھام کیلئے قومی مہم کی منظوری

خسرہ اور روبیلا بیماری کی روک تھام کیلئے قومی مہم کی منظوری

وزارت قومی صحت نے د س کروڑبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کاہدف مقرر کردیا

اسلام آباد(ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے پاکستان کے ایک تا 15 سال کے د س کروڑبچوں کوخسرہ اور روبیلا بیماری کے حفاظتی ٹیکے لگانے کاہدف مقرر کیاہے ،وزارت نے خسرہ اور روبیلا بیماری کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے 15تا 27 نومبر میں قومی مہم شروع کرنے کی منظوری دی ہے ، یونیسیف پاکستان کو خسرہ کی بیماری پر قابو پانے کیلئے 11کروڑ30 لاکھ حفاظتی ٹیکے امداد ے گا جس میں سے 9 کروڑ حفاظتی ویکسین پاکستان پہنچ گئی اور 2کروڑ 30لاکھ آئندہ ماہ تک پہنچ جائے گی، وزارت ملک بھر کے نوماہ تا 15سال عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی حفاظتی ویکسین لگائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں