ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مزید صحت سہولت کاؤنٹر بنائیں گے ، ریاض تنولی

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں مزید صحت سہولت کاؤنٹر بنائیں گے ، ریاض تنولی

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

ایبٹ آباد (دنیا رپورٹ ) اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایچ پی آئی ریاض تنولی، سٹیٹ لائف کے صوبائی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سلیم، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او و ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ،میڈیکل ڈائریکٹر عالم زیب سواتی ،فوکل پرسن صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر عمران فاروق اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی،ریاض تنولی نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اب ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر صحت سہولت پروگرام کو 24 گھنٹے جاری رکھنے کیلئے مزید صحت سہولت کاؤنٹر بنائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں