شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل ،دیگر واقعات میں 9 افراد زخمی

شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل ،دیگر واقعات میں 9 افراد زخمی

پولیس نے 31ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ،ایک بھی گرفتاری نہ ہو سکی

اسلام آباد (خبر نگار) مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک خاتون قتل،9 شہری زخمی ہوگئے ، کھنہ پولیس کو سرفرازنے بتایا کہ ملزم سکندر نے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی بیوی دلشاد بی بی کو قتل کر دیا،تھانہ کھنہ کی حدود میں ناصر اور اس کی بیوی کو پانچ ملزمان نے، تھانہ نون کی حدود میں سلیم کو ملزمان عمر اور زبیر نے، تھانہ ویمن کی حدود میں صدف کو ملزمہ رابعہ نے ، لوہی بھیر میں افتخار کو عالم سمیت تین ملزمان نے ،سیکرٹریٹ میں بشارت کو مظفر سمیت پانچ ملزمان نے ،تھانہ نیلور کی حدود میں زہرہ بی بی کو اشفاق سمیت سات ملزمان نے مارپیٹ کر زخمی کر دیا،پولیس نے 31ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ،ایک بھی گرفتاری نہ ہو سکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں