ڈینگی چیلنج،تمام ادارے مکمل تعاون کریں،کمشنرراولپنڈی
کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کا کنٹرول انتظامیہ کیلئے ایک چیلنج ہے اور تمام ادارے مکمل طور پر متحرک ہو کر تعاون سے کام کریں
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسران شریک تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ ڈینگی کے حوالے سے ہمیشہ حساس ہوتا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے ہنگامی بنیادوں میں ڈینگی لاروا کی تلفی شروع کر دیں۔