بھارت کشمیری عوام کو زیادہ دیر دبا نہیں سکتا،بیرسٹر سلطان

 بھارت کشمیری عوام کو زیادہ دیر دبا نہیں سکتا،بیرسٹر سلطان

عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک انکے ساتھ کھڑا رہے گا

واشنگٹن (آئی این پی)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ اب بھارت توپ و تفنگ کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو زیادہ دیر دبا نہیں سکتا ، وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں نہ صرف دنیا پر کشمیر پر اپنا موقف واضح کیا بلکہ کشمیریوں کو بھی پیغام دیا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں کشمیری کمیونٹی کے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،استقبالیہ تقریب سے ڈاکٹر غلام نبی فائی ، مظہر چغتائی ، ظریف خان ، سردار ذوالفقار روشن خان ، سردار عرفان تصدق ، کشمیر پریمیئر لیگ کے تیمور خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،قبل ازیں صدر ریاست جب نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ سے واشنگٹن کے ریگن ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں