وزیر اعظم آزاد کشمیر سے سابق صدر سردار یعقوب کی ملاقات ،مبارکباد دی

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے سابق صدر  سردار یعقوب کی ملاقات ،مبارکباد دی

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سابق صدر و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان اور سابق ممبر اسمبلی نسرین مظہر اور دیگر نے ملاقات کی

اسلام آباد (این این آئی)سردار یعقوب نے انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،ادھر عالمی یوم سیاحت کے حوالہ سے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ماحول صاف ستھرا ہوگا تو سیاحوں کی دلچسپی بڑھے گی جس سے ریاست معاشی طور پر خوشحال ہو گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں