نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز میں مشاورتی ورکشاپ
وفاقی وزیر علی حیدر زیدی مہمان خصوصی تھے ، ڈاکٹر معید یوسف نے اہم نکات بیان کئے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز میں دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا اور نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد عالمی و علاقائی سطح پراور خصوصا ًپاکستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی مہمان خصوصی تھے ، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اہم نکات بیان کئے جبکہ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے بھی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا ، سینئر حاضر سروس پی این افسران اور مسلح افواج کے ریٹائرڈ افسران، سابق سفیروں ، دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین تعلیم کے ایک منتخب گروپ نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے ساتھ پوری دنیا کے مفاد میں ہے ، یہ چیز وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ علاقائی روابط بڑھانے میں مدد دے گی۔