وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق اداکردیا ، یونس میر

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا  سفیر ہونے کا حق اداکردیا ، یونس میر

ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے دبنگ خطاب کر کے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کردیا

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) انہوں نے نہ صرف دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی برادری کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑا جو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں