ایمپلائز یونین بلدیہ مری کے انتخابات مزدور اتفاق گروپ نے کاغذات جمع کرادیئے
ایمپلائز یونین میونسپل کارپوریشن کے 23اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کی گہماگہمی عروج پر
مری( نمائندہ دنیا )مزدور اتفاق گروپ کے عہدیداروں نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن بورڈ کے پاس جمع کروادئیے ، اس موقع پر چیف آرگنائزر مشتاق احمدعباسی،صدر راجہ پرویزعباسی، جنرل سیکرٹری عمران عباسی، ناصر محمود عباسی،نصیر احمدعباسی ، رئیس احمدعباسی ،اکرام عزیز عباسی ،عثمان افزاء اور دیگر نے ملازمین سے خطاب بھی کیا۔