نوسربازبینک کے کیش کائونٹرسے شہری کے 30ہزارلے اڑا

نوسربازبینک کے کیش کائونٹرسے شہری کے 30ہزارلے اڑا

نوسرباز بینک کے کیش کاؤنٹر سے شہری کے 30 ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا

راولپنڈی (خبر نگار)پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کواحمد اشفاق نے بتایا کہ نجی بینک میں ایک لاکھ اسی روپے جمع کروانے کیلئے گیا اور کاؤنٹر پر کیش گن رہا تھا کہ اس دوران ایک آدمی آیاجس نے کہا کہ اس میں بڑی کیش کون سی ہے میں نے کہا کہ پانچ ہزار کی ہے اس نے میرے ہاتھ سے نوٹ لے لئے میں نے یکدم کیش واپس لے لی وہ آدمی وہاں سے چلا گیااسکے بعد جب میں نے رقم کیش کاؤنٹر پر جمع کروائی تو اس رقم میں سے 30 ہزار روپے کم تھے جو اس نا معلوم شخص نے دھوکہ سے نکال لئے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں