ویسٹریج پولیس کاسرچ آپریشن 40گھروں،55افرادکی چیکنگ
تھانہ ویسٹریج پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کچہ سٹاپ اور گردونواح میں کیا گیا
راولپنڈی (خبر نگار) سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ویسٹریج سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران40گھروں اورانفرادی طور پر 55افراد کو چیک کیاگیا۔