راولپنڈی،دوماہ قبل اغواہونیوالی طالبات بھکرسے بازیاب

راولپنڈی،دوماہ قبل اغواہونیوالی طالبات بھکرسے بازیاب

پانچ اغواکاربھی گرفتار،لڑکیوں کو تین مختلف مقامات پرفروخت کیاگیا

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی دو طالبات بھکر سے بازیاب کرا لی گئیں ، ابتدائی تفتیش کے مطابق اغواء کاروں نے لڑکیوں کو تین مختلف مقامات پر فروخت کیا، دونوں طالبات کو تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک حسُو سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے واقع میں ملوث پانچ اغوا کاروں کو گرفتار کیا ہے ،دونوں طالبات 5 اگست کو سکول سے گھر آتے ہوئے اغوا ہوئیں، اغوا کاروں کو خفیہ معلومات کے بعد ٹریس کرکے بھکر سے گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں