دیول مری میں منشیات فروشوں کیخلاف نوجوانوں کی ریلی

 دیول مری میں منشیات فروشوں کیخلاف نوجوانوں کی ریلی

شرکا کا اعلیٰ حکام سے بلاامتیاز اور موثر آپریشن شروع کرنے کاپرزور مطالبہ

مری( نمائندہ دنیا )یونین کونسل دیول مری میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف نوجوانوں کی ریلی،جو دیول مین بازار سے نکالی گئی اور کھرکوٹ چوک پراختتام پذیر ہوئی،شرکاء اورنوجوانوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کی لعنت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلیٰ حکام سے منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز اور موثر آپریشن شروع کرنے کاکہاتاکہ نوجوان اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرسکیں،شرکاء نے تمام مکاتب فکرسے اپیل کی کہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں