ای الیون :قتل کے ملزمان کوواپس لانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ

ای الیون :قتل کے ملزمان کوواپس لانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ

پولیس کی جوابی فائرنگ،موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،گولڑہ پولیس مصروف تفتیش

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی دارالحکومت میں سر عام ٹارگٹڈ فائرنگ کا ایک اور واقعہ، اس بار تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی ،تفتیشی افسر انسپکٹر شوکت واہلہ قتل کے مقدمے میں ملوث گرفتار ملزمان ذوالفقار اور حنیف کو عدالت میں پیش کرکے واپس تھانے آرہے تھے کہ ای الیون مارکیز کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے ، خوش قسمتی سے پولیس افسران اور مقدمہ میں گرفتار دونوں ملزمان محفوظ رہے ، علاقے کی ناکہ بندی کرکے فائرنگ کرکے فرار ہونے والے موٹرسائیکل سوار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی تاہم اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ گرفتار ملزمان کو چھڑوانے یا قتل کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں