سہا لہ :ملزم سے 22لا کھ کے 17چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

سہا لہ :ملزم سے 22لا کھ کے 17چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

مسروقہ موٹرسائیکلوں میں 14ہنڈا 125اور 3سی ڈی 70ہیں ،ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آ باد(خبر نگار ) سہا لہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کا اہم ملزم گرفتار کر لیا، 22لا کھ روپے مالیت کے 17 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ، سہا لہ پولیس نے ریڈ کر کے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے اہم ملزم ذیشان سرور سکنہ رائیکا میر ا چک بیلی ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ابھی تک 22لا کھ روپے مالیت کے برآمد شدہ 17موٹر سائیکلوں میں 14ہنڈا 125.CCاور تین CD.70 ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جب بھی موقع ملتا تھا موٹر سائیکل چوری کرتا تھا اورکم قیمت پر بیچ دیتا تھا، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور تھانہ سہا لہ ، مار گلہ، راولپنڈی کے تھا نہ وارث خا ن ، نیو ٹا ئون، ایئرپورٹ ، سول لا ئن اور چونتر ہ کے علا قوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں