نالہ کورنگ کی آبی گزر گاہ سے مزیدغیر قانونی تعمیرات مسمار

 نالہ کورنگ کی آبی گزر گاہ سے مزیدغیر قانونی تعمیرات مسمار

آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال ، 110سے زائد تعمیرات کو مسمار کیا گیا ،حکام

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کا نالہ کورنگ کی گزرگاہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ،مزید 110 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں ، سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ عملے نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے گزشتہ کارروائی کے تسلسل میں سوموار کے روز اسلام آباد کے علاقے راول ٹائو ن سے ملحقہ بہنے والے نالہ کورنگ کی آبی گزرگاہ میں قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھا، اس آپریشن میں کورنگ نالے کی گزر گاہ میں مزید 110 کے قریب غیر قانونی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیں، یہ آپریشن نالہ کورنگ کی آبی گزر گاہ کو خالی کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے کورنگ میں طغیانی کے سبب کسی بھی جانی نقصان سے بچا سکے ، یہ آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں