ایئر لنک میڈ ان پاکستان برآمد ات کو فروغ دے گی

 ایئر لنک میڈ ان پاکستان برآمد ات کو فروغ دے گی

کمپنی آئی پی او کے ذریعے سمارٹ فون برانڈز کی برآمد بڑھائے گی ،سینئر ایگزیکٹو

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار )پاکستان کے پریمیئر سیل فون ڈسٹری بیوٹر اور مینوفیکچرر ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ کمپنی آئی پی او کے ذریعے اکٹھے کئے گئے فنڈز کو پاکستان میں تیار کئے جانیوالے اپنے سمارٹ فون برانڈز کی برآمد کو بڑھانے کے لئے استعمال کرے گی ،گوادر پرو کے مطابق ایئر لنک ایگزیکٹو نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے دبئی کو سمارٹ فون ایکسپورٹ مارکیٹ میں ابتدائی طور پر 1500 4G ہینڈ سیٹس برآمد کئے تھے ، اگست کے آخر میں ایئر لنک نے نجی شعبے کے آئی پی او میں 6.43 ارب روپے اکٹھے کئے ، ایگزیکٹو نے کمپنی کے ہیڈ آفس سے فون پر گوادر پرو کو بتایا کہ برآمد شدہ سیٹوں میں چاروں چینی برانڈز، ٹی سی ایل ، آئی ٹی ای ایل ، ٹیکنواور الکیٹل شامل ہیں، جنہیں ہم نے لاہور میں تیارکیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں