قبائلی اضلاع میں اقلیتوں کیلئے 30کروڑمختص ،ولسن وزیر
قبائلی ضلع خیبر لنڈیکوتل سے مخصوص نشست پر تحریک انصاف کے ایم پی اے ولسن وزیر نے گفتگو
خیبر(نمائندہ دنیا)قبائلی ضلع خیبر لنڈیکوتل سے مخصوص نشست پر تحریک انصاف کے ایم پی اے ولسن وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف،حج،مذہبی اوراقلیتی امور کے محکمے نے قبائلی اضلاع کے اے آئی پی پروگرام 2021/22 کیلئے تیس کروڑ روپے مختص کئے ہیں ،اس کے علاوہ ویلفیئر پیکیج کے لئے ساڑھے چار کروڑ روپے فنڈ ہے ،جس میں اقلیتی برادری کے طالبعلم کے لئے دس ہزار روپے سکالرشپس،کالج سٹوڈنٹس کے لئے پچیس سے چالیس ہزار روپے ،چرچ پادری کو سالانہ تیس ہزار روپے ،جہیز فنڈ پچاس ہزار روپے ،میڈیکل فنڈ کیس ٹوکیس،سکولوں کی فیس یونیفارم ،کتابیں وغیرہ شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ سات کروڑ روپے سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے لئے مختص ہے ،جس میں چھ سو پچیس نوجوانوں کو سکلز ٹریننگ دی جاتی ہے ، یوتھ ایکسپوژر کے لئے دو کروڑ روپے سالانہ فنڈ جس میں ملک بھر میں سیر وتفریخ کے لئے ہے ،مذکورہ فنڈ تین سالوں تک ملے گا۔،اس فنڈ سے مطمئن ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ طورخم بارڈر پر غریبوں اور مسافروں کے لئے پناہ گاہیں بھی جلد بنائی جائیں گی۔