ہوٹل مینجمنٹ کورس،گلگت بلتستان کے 64نوجوانوں کی گریجویشن

ہوٹل مینجمنٹ کورس،گلگت بلتستان کے 64نوجوانوں کی گریجویشن

سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا،راجہ اعظم،راجہ ناصر اور دیگر کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وزیرتعلیم گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے گلگت اور سکردومیں نوجوانوں کے لئے ہوٹل مینجمنٹ کے چھ ہفتے دورانیہ کے تربیتی کورس کے دوسرے بیچ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ تعلیم کسی بھی معاشرے کے معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے ، اوپن یونیورسٹی کی کا وشیں ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں سود مند ثابت ہونگی، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے ہوٹل مینجمنٹ کے کورسز متعارف کرانے کے تحت سیاحتی مقامات میں مناسب مہمانداری سے سیاحتی شعبے کو فروغ ملے گا،واضح رہے اوپن یونیورسٹی نے الائٹ پاکستان اور ٹیف فائونڈیشن کے تعاون سے گلگت بلتستان اور سکردو میں نوجوانوں کے لئے ہوٹل مینجمنٹ کے چھ ہفتے کا تربیتی کورس شروع کیا تھا ،دوسرے بیچ میں 64نوجوان گریجویٹ ہوئے جن میں 11طالبا ت جبکہ 53طلباء شامل ہیں،تقریب میں گلگت بلتستان کے سیکرٹری ایجوکیشن اقبال حسین اور پارلیمانی سیکرٹری تعلیم ثریا زمان نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں