نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 20 اموات،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 300 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 603 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.37 فیصدرہی،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 43ہزار 786 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
Coronavirus Updates

نیشنل اکیڈمی اور لمز کے اشتراک سے مشاورتی ورکشاپ

نیشنل اکیڈمی  اور لمز کے اشتراک سے مشاورتی ورکشاپ

دنیا اخبار

جامعات کے وائس چانسلرز کی شرکت ،پانچ اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)کے اشتراک سے نیشنل ٹوننگ آف ہائر ایجوکیشن کے عنوان سے دو روزہ مشاورتی ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں ملک بھر سے جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی،تفصیلی اورسیرحاصل گفت و شنید کے بعد فورم نے پہلا قومی ایجنڈا \'نیشنل ٹوننگ آف ہائر ایجوکیشن\' ترتیب دیا اور وائس چانسلرز نے پانچ اہم شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا،ورکشاپ کے موقع پر ریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر شاہین سردار علی اور لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد نے ممکنہ شعبہ جات کی نشاندہی کی، اس موقع پر ڈاکٹر شاہین سردار علی نے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی طرف سے کانفرنسز کے ایک سلسلے کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تمام صوبوں میں گفتگو کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے کی پہلی کانفرنس دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگی، مشاورتی ورکشاپ میں اوپن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، نسٹ ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزراولپنڈی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور دیگر جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں