دل کی بیماریوں میں اضافہ ،مرغن غذائو ں سے بچنا ہوگا ، ڈاکٹر اختر بندیشہ
ماہرامرض قلب اور پمز ہسپتال کے شعبہ دل کے پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ نے دل کی امراض کے عالمی دن پر خبر دار کیا ہے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )کہ مرغن غذائو ں، پرتعیش اورسست طرززندگی کے باعث نوجوان طبقہ تیزی سے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگا ہے ،پاکستان سمیت دنیابھرکی نصف سے زیادہ آبادی دل کی بیماریوں کا شکار ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں 50فیصد اور پاکستان سمیت ایشیا ئی ممالک میں 60 فیصد افراد دل کے مریض ہیں۔