سسرال میں خاتون کیساتھ وحشیانہ سلوک ،ہاتھ کاٹ ڈالا

سسرال میں خاتون کیساتھ وحشیانہ سلوک ،ہاتھ کاٹ ڈالا

شوہرنے آپریشن والی جگہ پر لاتیں ماریں،سر پھاڑدیا ،تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار)تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ظالم خاوند، ساس سسر اور دیگر نے خاتون خانہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے سر پھاڑ دیا، ہاتھ کاٹ ڈالا، لاتیں و مکے مارتے رہے، رباب نے پولیس کو بتایا کہ بلال سے میری شادی کو 2سال ہو گئے ہیں، سسر دیور مارنے کی دھمکی دیتے ہیں، وقوعہ کے روز میری ساس نے نازیبا الفاظ استعمال کئے، دیور نے بھی دھمکیاں دیں اور شوہر نے مجھے آپریشن والی جگہ پر لاتیں ماریں، میرا گلہ دبایا اور پھر چائے کا کپ اٹھا کر میرے سر پر مارا، میرا ہاتھ بھی کاٹ دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں