آزاد کشمیر میں کرپٹ عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالا جائیگا،تنویر الیاس

آزاد کشمیر میں کرپٹ عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالا جائیگا،تنویر الیاس

احتساب کے نظام کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا،ماضی میں سیاستدانوں کی باریاں لگی رہیں

اسلام آباد (آن لائن )صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے اندر احتساب کے نظام کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا،کرپٹ عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پی ٹی آئی کی گورننگ باڈی کے ممبران کے ہمراہ ریاستی اخبارات کے ذمہ داران کو عشائیہ کے بعد سوال و جواب کی ایک نشست میں کیا،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کے قیام کے سلسلے جو بھی فیصلے چیئرمین عمران خان نے کئے ، میں نے اور میرے رفقائے کار نے انہیں کھلے دل سے تسلیم کیا، انتخابی مہم کے دوران کبھی نہیں کہا کہ میں وزیر اعظم بن کر یہ کام کروں گا،ایک سوال کے جواب میں سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ماضی میں آزاد کشمیر میں حکومت کے لئے سیاسی جماعتوں کی باریاں لگی رہیں لیکن شہریوں کو بااختیار بنانے ، انہیں مالی طور پر خودکفیل بنانے اور ریاست کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہیں کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں