رمنا :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

رمنا :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

ای الیون میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا مقدمہ چھ ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا

اسلام آباد(خبر نگار)تھانہ رمنا کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد کے قتل کا مقدمہ ایک مقتول اعجاز کے والد کستر خان کی مدعیت میں یاسر،جاوید اور یاسین کیخلاف درج کر لیا گیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان یاسر،جاوید اور یاسین نے میرے بیٹے اعجاز خان اور اس کے دوست محمد صدیق کو فائر کر کے قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ گولڑہ کے علاقے ای الیون میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ،مقدمہ اللہ داد سمیت چھ ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے جنہوں نے گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کی خاطر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پولیس وین کو نقصان پہنچا اور ایک خاتون راہگیر نسرین بی بی زخمی ہوئی اور خوف وہراس پھیلا،ملزمان کیخلاف سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں