بہرے پن اور کانوں کے امراض کیلئے کو کلیئر امپلانٹ سینٹربنانیکا فیصلہ
سی ڈی اے بورڈ نے کنسلٹنٹ اور سرجن سمیت متعدد پوسٹوں کی بھی منظوری دیدی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے یہاں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر کو کلیئر امپلانٹ سینٹرCochlear implant قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سی ڈی اے بورڈ کے حالیہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے کو کلیئر امپلانٹ سینٹر بہرے پن اور کانوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کیلئے ایک خصوصی مرکز ہوگا ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی 2016 سے واحد پبلک سیکٹر کو کلیئر امپلانٹ پروگرام چلا رہی تھی اور ملک بھر سے مریضوں کو باقاعدہ کوکلیئر امپلانٹ سروس مہیا کر رہی تھی، اس سلسلے میں سی ڈی اے بورڈ نے کنسلٹنٹ کی ایک پوسٹ (بی پی ایس 20) ، کوکلیئر امپلانٹ سرجن کی ایک پوسٹ (بی پی ایس 19) ، رجسٹرار (بی پی ایس 18) ، آڈیالوجسٹ کی دو پوسٹیں اور ایک پوسٹ سپیچ تراپسٹ (بی پی ایس 17) کی منظوری دیدی ہے ۔