گوشوارے فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ، یاسر الیاس

گوشوارے فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ، یاسر الیاس

ایف بی آر کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کرے ،کم از کم چھ ماہ کی مزید مہلت دے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے حکومت اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی مشکلات کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کی آخری تاریخ میں کم از کم چھ ماہ کی توسیع کی جائے ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی ہے تاہم سمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات پر پابندیوں کی وجہ سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہوئی ہیں،لہٰذا ایف بی آر اس مشکل وقت میں کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کرے اور انکم ٹیکس جمع کرانے کیلئے انہیں کم از کم چھ ماہ کی مزید مہلت دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں