سرفراز قمر ڈاہا چیف کمشنر بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن منتخب

سرفراز قمر ڈاہا چیف کمشنر بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن منتخب

ڈاہا کو 40جبکہ سردار یار محمد رند کو 31 ووٹ ملے ،ادارے کو مستحکم کریں گے ،شفقت محمود

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سرفراز قمر ڈاہا 40 ووٹ لے کر چیف کمشنر پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن بن گئے ، منگل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت نیشنل کونسل آف پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر کی نشست پر سرداریار محمد رند اور سرفراز قمر ڈاہا مدمقابل تھے ، انتخابات میں سرفراز قمر ڈاہا 40 ووٹ لے کر چیف کمشنر پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن بن گئے جبکہ سردار یار محمد رند کو 31 ووٹ ملے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن ایک آزاد ادارہ ہے ، ادارے کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ،اصلاحات بھی لائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں