امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے ، بیرسٹر سلطان

امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے ، بیرسٹر سلطان

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی مخدوش اور سنگین ہے ، واشنگٹن میں ظہرانے سے خطاب

واشنگٹن ( آئی این پی)صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی مخدوش اور سنگین ہے ، امریکی صدر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام واشنگٹن میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظہرانے میں امریکی سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر امریکی سینیٹرز جم مورن ، ڈیم لنگرین نے صدر ریاست سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے کہا کہ امریکا اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، اس موقع پر امریکی سینیٹر ڈیم لنگرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کو امریکی کانگریس میں اٹھائیں کیونکہ اب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں