احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب

احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب

ثانیہ نشتر کی بطورمہمان خصوصی شرکت، ڈاکٹر ندیم الحق بھی تقریب میں شریک تھے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیراہتمام احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق بھی تقریب میں شریک تھے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ریڑھی بان اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے ،احساس ریڑھی بان فی الوقت پائلٹ مرحلے میں اسلام آباد کے دو سیکٹروں میں جاری ہے ،یو بینک اور اپنا بینک اقدام کے تحت ریڑھی بانوں کو آسان شرائط پر جدید ریڑھیوں کیلئے قرضے بھی فراہم کر رہے ہیں، تقریب سے ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی اورفوکل پرسن ضیا بانڈے نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں