جڑوں شہروں میں وارداتیں شہری، بارہ موٹرسائیکلوں تین گاڑیوں سے محروم
ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے، گولڑہ میں گھر سے 19لاکھ 25ہزار کا سامان چوری،ملزمان طیب، وحید، ابرزر خان، عنایت اللہ، ممتاز، مبین، مرزا خرم وغیرہ کے موٹرسائیکل، گلفام، فخر واجد، فیصل کی کاریں لے گئے
راولپنڈی، اسلام آباد (خبرنگار)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو بارہ موٹرسائیکلوں تین گاڑیوں، رکشہ، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا، پیرودھائی سے طیب، بنی سے وحید، ابرزر خان، عنایت اللہ، ممتاز، نیوٹائو ن سے مبین، صادق آباد سے مرزا خرم، کینٹ سے وسیم، نصیرآباد سے میر عالم، بلال، ریس کورس سے خرم کے موٹرسائیکل جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے سے گلفام کی کرولا کار چور لے اڑے، تھانہ کراچی کمپنی میں عاصمہ کی ہنڈا سٹی، بھارہ سے حفیظ کا رکشہ، کورال سے قمر امین کا موٹرسائیکل چورلے اڑے جبکہ سہالہ میں اشتیاق کی فیکٹری میں کام کرنے والے گل نواز نے ساڑھے تین لاکھ کا فرنیچر اور نقدی چرالی، گولڑہ کے علاقے سے اکرم کے گھر داخل ہونے والے تین ڈاکوئوں نے 19لاکھ 25ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی ، سہالہ میں فخر واجد کے گھر سے ملزمان نے ملکی وغیرملکی کرنسی ، اور ہنڈاکار کل مالیتی تیس لاکھ روپے ، کورال میں تین ڈاکوئوں نے آصف کے گھرداخل ہوکر چار لاکھ ساٹھ ہزارروپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین لئے ،ادھر تھانہ بنی کے علاقے میں سجاد اختر کی دکان کے کنڈے کاٹ کرڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، سات گرام سونا،20چاندی کی انگوٹھیاں وغیرہ،نیوٹاو ن کے علاقے سے سہیل کے گھر سے تین لاکھ روپے، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سونا اور دیگر اشیا کو چرا لیا گیا، تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں ذیشان طارق نے فیصل الرحمان سے رینٹ پر لی گاڑی کا رینٹ ادا کرنے اور گاڑی واپس کرنے سے انکار کردیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔