علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں چلتا پھرتا پاکستان تھے ،سردار عتیق

 علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں چلتا پھرتا پاکستان تھے ،سردار عتیق

مسئلہ کشمیر دو کروڑ لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، تعزیتی ریفرنس سے خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ فوج کے درمیان چلتا پھرتا پاکستان تھے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ (آئی آر ڈی) کے زیر اہتمام معروف کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو کروڑ لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ، اس سے خطے کا مستقبل جڑا ہے ،ریفرنس کی صدارت ریکٹر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کی جبکہ وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی کلیم عباسی ،قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر حسن الامین ،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان ،ڈاکٹر محمد ادریس وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر،پروفیسر ڈاکٹر سفیر اعوان،پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق،پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی،ڈاکٹر ایاز افسر اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر مرحوم کی زندگی پر بننے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ ریفرنس کے آخر میں ڈاکٹر ظہیرالدین بہرام نے علی گیلانی کے بلند درجات کیلئے دعا کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں