ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ڈاکٹر جمال ناصر

ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، ڈاکٹر جمال ناصر

ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار، مشتاق الرحمن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ گزشتہ ماہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں منعقدہ ختم نبوتؐ کانفرنس حضورؐ سے ہماری محبت کی دلیل ہے اور اس کے کامیاب انعقاد میں راولپنڈی کی تاجر تنظیموں کا کردار لائق ستائش ہے۔ بلاشبہ کانفرنس کے انعقاد میں اپنا حصہ ڈال کر تاجر برادری نے اپنا ملی فریضہ ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ ضلع راولپنڈی کے امیر مولانا قاضی مشتاق الرحمن اور مرکزی انجمن تاجران کے مختلف گروپوں کے صدور شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر، ارشد اعوان، مولانا اعظم خان، مولانا ہارون الرشید و د یگر نے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ راولپنڈی کی طرف سے ڈاکٹر جمال ناصر اور مرکزی انجمن تاجران کے مختلف گروپوں کے صدور و دیگر عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اعلیٰ خدمات پر ڈاکٹر جمال ناصر، شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر و دیگر کو شیلڈز بھی دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں