اقلیتیں پاکستانی کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں،قاسم سوری

اقلیتیں پاکستانی کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں،قاسم سوری

ڈپٹی سپیکرسے اقلیتوں کے وفد کی ملاقات،درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ اقلیتیں پاکستانی کمیونٹی کا اہم حصہ ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان کی شراکت قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اور قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کے سربراہ ڈرنسن شرما نے ملک میں اقلیتی برادری کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں ڈپٹی سپیکر کو آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں