گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی دینگے، حسین جہانیاں
کاشتکاروں کی دلچسپی کیلئے زرعی نمائش کے انعقاد کا اہتمام بھی کیا گیا ہے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت کل محکمہ زراعت پنجا ب اور نجی کھاد بنانے والی کمپنی کے باہمی تعاون سے کسان کنونشن پیداواری مہم برائے فصلات ربیع 2021-22کا انعقاد ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ کسان کنونشن میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی شریک ہو گی، ترجمان نے مزید بتایا کہ کسان کنونشن میں زرعی ماہرین کاشتکاروں کو فصلات ربیع 2021-22بالخصوص گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کریں گے ۔ اس موقع پر کاشتکاروں کی دلچسپی کیلئے زرعی نمائش کے انعقاد کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔