الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان افغانستان روانہ

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان افغانستان روانہ

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جنگ سے متاثرہ افغان بھائیوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئی

لاہور(دنیارپورٹ) پشاور شہرسے آٹا، چاول،دالوں، بسکٹس اور دیگر اشیائے خورونوش پر مشتمل 124ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی۔یہ امدادی سامان انگور اڈہ کے مقام پر بارڈر حکام کے حوالے کیا جائے گاجہاں سے اسے افغان علاقے پکتیکا پہنچایا جائے گا۔امدادی ٹرک روانہ کرنے کے موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے مظلوم و مجبور افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے پرعزم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں