ڈاکٹرقدیرکے نام سے ایئرپورٹ منسوب کرنیکی تجویزدی،امین الحق

ڈاکٹرقدیرکے نام سے ایئرپورٹ منسوب کرنیکی تجویزدی،امین الحق

وزیراعظم نے میری تجویزکی تائیدکی،ڈاکٹرقدیرکی قبرپرحاضری ،میڈیاسے گفتگو

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)و فاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سیدامین الحق نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی بدولت پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند ہوا ہے ، کابینہ اجلاس میں ڈاکٹر قدیر کے نام سے کسی ضلع یا اہم عمارت، ایئرپورٹ کو منسوب کرنے کی میری تجویز کی تائید وزیراعظم پاکستان نے کی ،امید ہے جلد ہی اس سلسلے میں فیصلہ صادر کردیا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینیٹر خالدہ اطیب، اراکین قومی اسمبلی کشور زہرہ اور حافظ اسامہ قادری ان کے ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں