زیڈٹی بی ایل کا زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے گروٹیک سے معاہدہ

 زیڈٹی بی ایل کا زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے گروٹیک سے معاہدہ

کمپنی کسانوں کو درپیش زرعی مسائل سے نمٹنے کیلئے بینک کو تکنیکی حل فراہم کریگی

اسلام آباد(دنیارپورٹ)زرعی ترقیاتی بینک نے ایک معروف زرعی ٹیکنالوجی کمپنی GROWTECH سروسزکے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ، GROWTECH سروسز(http://growtechsol.com) کسانوں کو درپیش زرعی مسائل سے نمٹنے کیلئے زرعی ترقیاتی بینک کو تکنیکی حل فراہم کرے گی۔ اس موقع پر بانی گروٹیک فیصل بلال نے کہا کہ پاکستان کے زرعی شعبے کو پیداوار میں کمی کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے معروف زرعی بینک نے ہماری خدمات حاصل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ معاہدہ کیاہے جس سے کسانوں کے اخراجات میں کمی اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کمپنی نے ایک ایپلی کیشن ، GROWTECH ایپ بھی تیار کی ہے جو تمام سٹیک ہولڈرز کو متعلقہ سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں