بغیراین ٹی ایس بھرتیوں کا نوٹس، تفصیلات طلب

   بغیراین ٹی ایس بھرتیوں کا نوٹس، تفصیلات طلب

اعداد و شمار میں تغیر کسی صورت برداشت نہیں، وزیراعظم آزادکشمیرسردارقیوم نیازی ،سرمایہ کاروں سے مکمل تعاون کیاجائیگا،وزیراعظم ،سیکرٹری انڈسٹریزو ٹیوٹا کی بریفنگ

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے این ٹی ایس کے نفاذ کے بعد این ٹی ایس پراسس سے گزارے بغیر بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اعداد و شمار میں تغیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قرآن ایجوکیشن ایکٹ کے مکمل نفاذ اورمستحق بچوں کو مفت یونیفارم و کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔تعلیمی اداروں میں تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور غیر ضروری تبادلوں سے اجتناب کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خواجہ محمد احسن کی جانب سے دی گئی محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی نے سیکرٹری انڈسٹریزو ٹیوٹا سید ظہور الحسن گیلانی کی طرف سے محکمانہ بریفنگ دوران کہاکہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے ساتھ مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں خود بھی جلد اکنامک زون میرپور کا دورہ کروں گااور اس حوالہ سے وہاں پر تفصیلی بریفنگ لوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں