پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کیشیئر زخمی

پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران  مزاحمت پر کیشیئر زخمی

وارث خان کے علاقے راول روڈ پرپٹرول پمپ پر ہونے والے ڈکیتی کے دوران کیشیئرزخمی ہوگیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے ) طالب نے بتایاکہ 3نامعلوم افراد کار میں پٹرول ڈالوانے آئے ، ملزم کیشیئر سے 60ہزارچھین کر فرار ہونے لگے تو کیشیئر کا ہاتھ مزاحمت کے دوران گاڑی کے دروازے میں پھنس گیا ، ملزم گاڑی کے ساتھ اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور آگے لے جا کر پھینک دیاجس سے وہ زخمی ہو گیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں