شہر سے 1ٹرک، 2گاڑیاں، 14موٹر سائیکل چوری
عتیق سے ڈاکوؤں نے ملکی وغیرملکی کرنسی چھین لی ، مقدمات درج
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) شہریوں کو ایک 1ٹرک، 2گاڑیوں، 14موٹرسائیکلوں، زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ وارث خان سے چور محبوب، نیوٹائون سے دلبر، بہار، صادق آباد سے یاسین، وقاص، عزیز، نصیرآباد سے قیصر، شکیل، سول لائن سے تحسین، ایئرپورٹ سے افتخار، صدر بیرونی سے یعقوب، روات سے وقاص، یاسر کے موٹرسائیکل، نصیرآباد سے ندیم کی کار، بابر کا ٹرک، ایئرپورٹ سے مشتاق کی کار لے اڑے، بنی میں ڈینگی کا نام لے کر شعیب کے گھر گھسنے والی تین خواتین اور دو مردوں نے زیور اور چار لاکھ لوٹ لئے، صادق آباد میں اشفاق کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور زیورچوری ہو گیا، ایئرپورٹ کے علاقے میں عتیق سے ڈاکوؤں نے ملکی وغیرملکی کرنسی چھین لی، سخاوت کی دکان سے نقدی اور سوٹ چوری کر لیے گئے، صدر بیرونی میں فوزیہ کے گھر گھسنے والے دو ڈاکوؤں نے زیور، نقدی اور اشیا چھین لیں، مقدمات درج ہو گئے۔