دوخواتین اغوا،ایک نوجوان کواغوا کرنیکی کوشش ناکام،2ملزم گرفتار
اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ایک شادی شدہ خاتون سمیت دوکو اغواء کر لیا گیا
اسلام آباد (خبر نگار) ایک شہری کو اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی۔ نیلور پولیس کو توصیف نے بتایا کہ اس بیوی(ر) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا۔ کھنہ پولیس کو روبینہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی سترہ سالہ (ص) کو دانش سمیت تین نے اغوا کرلیا۔کوہسار پولیس کو حمزہ مسلم نے بتایا کہ اسے عطاء اللہ سمیت چار ملزمان نے گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کر لیا۔