ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق لڑائی جھگڑے میں دونوجوان زخمی

ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق  لڑائی جھگڑے میں دونوجوان زخمی

ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق،دو شہریوں کو لڑائی جھگڑے کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

اسلام آباد(خبر نگار)تھانہ لوہی بھیر پولیس کو وزیر نے بتایا کہ میرا بھائی نذیر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا بس کے ڈرائیور نے غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے اسے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔بھارہ کہو پولیس کو صابر نے بتایا کہ وقار سمیت چھ ملزمان نے میرے بیٹوں حبیب اور نجیب کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں