اسفندیارولی کاڈاکٹرخورشید عالم کی وفات پر اظہارافسوس
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ادیب اور خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر خورشید عالم کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ادیب اور خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر خورشید عالم کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات بڑا سانحہ ہے ۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی انکی رحلت کو پارٹی اور پشتون قومی تحریک کیلئے بڑا نقصان سمجھتی ہے ۔