ہاتھ دھونے کاعالمی دن کل منایاجائیگا
دنیا بھر میں کل 15 اکتوبر کو ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو ہاتھوں کی صفائی کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دینا ہے ۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے تحت اس دن کے موقع پر دینی مدارس طلباء اور اساتذہ کے لیے ہاتھ دھونے سے متعلق تربیتی پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد نے ایک بیان میں کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے ہاتھوں کی صفائی نہایت اہم ہے ۔