پولیس کی کارروائی، کروڑوں کی گاڑیاں،موٹرسائیکل برآمد
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 15دنوں میں3گینگ پکڑے ،نوافرادگرفتارکئے،15گاڑیاں،4موٹرسائیکلیں برآمد،5ملزم جوڈیشل کئے ،ایس پی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(خبر نگار ) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔ گزشتہ 15 دنوں کے دوران کار چوروں کے تین گینگ پکڑے گئے ہیں پندرہ دنوں کے دوران کار چوری میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ایس پی انوسٹی گیشن لیاقت حیات نیازی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان مختلف تھانوں میں کارچوری میں ملوث رہے ہیں چوروں سے 15 گاڑیاں اور چار موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ پانچ ملزمان کو جوڈیشل کیا جاچکا ہے ۔ 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔